كیا عورت اپنے شوہر كے لئے بال كٹوا سكتی ہے؟

اندراج نمبر: 2-198

میں یہ پوچھنا چاہتی ہوں كہ ایك عورت جس كا شوہر چاہتا ہے كہ عورت بال پیچھے سے شانوں تك كٹوا كر چھوٹے كر لے ، كیا عورت كو اپنے شوہر كا خیال كرتے ہوئے ایسا كرنا جائز ہے؟
(حاجرہ زیدی ۔ اٹك)
الجواب حامدا ومصليا
شریعتِ مطہرہ نے خواتین كو سر پر بال ركھنے كا حكم دیا ہے ، لہذا بلا كسی عذرِ شرعی خواتین كے لئے سركے بال كٹوانا ،كتروانا یا فیشن كے طور پر چھوٹے كروانا خواہ سامنے كی جانب سے ہو، دائیں بائیں جانب سے ہو یا پیچھے كی جانب سے ہویعنی كسی بھی جانب سے ہو ، ناجائزہے ، حدیث شریف میں اس كی سخت ممانعت آئی ہے اور اس بارے میں شوہر كا حكم ماننا بھی جائز نہیں كیونكہ ناجائز كام میں شوہر كی اطاعت كرنا جائز نہیں۔

(more…)

حج مخلوط عبادت كیوں ہے؟

سوال نمبر2-191:
السلام علیكم! چارپانچ سال سے میڈیاپر یہ بات گردش كررہی ہے كہ جب تعلیم مخلوط جائز نہیں، توحج بھی جائز نہیں ہوناچاہئےاور حج كی ایسی تصویریں شیئركركےفسادپھیلایاجارہاہے،جہاں مردوخواتین ساتھ ہیں،جسم بھی ملےہوئےہیں۔ان باتوں كودیكھ كرایك اشكال پیدا ہوتاہے،براہِ كرم! اس كودور فرمائیں اورعنداللہ ماجور ہوں۔
اشكال یہ ہے كہ حج كومخلوط كیوں ركھا گیا ہے؟ جو لوگ اس كا موازنہ میراتھن ریس اور مخلوط نظامِ تعلیم كےساتھ كرتے ہیں، ان كا كیا حكم ہے؟اگر كوئی حج پر اِس طرح كے اعتراضات كرے، تو اس كے جواب میں كیا كہنا چاہئے؟ اس طرح كے اعتراضات كے لئےكون سی كتابوں كا مطالعہ كرنا چاہئے؟
مستفتی: نامعلوم

(more…)

استخارہ کا طریقہ

اندراج نمبر:  (7-090)

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حامدًا و مصلّيًا ومسلّمًا

استخارہ کے معنی ہیں، خیر طلب کرنا۔                                                                  

اصطلاحِ شرع میں استخارے کا مطلب ہے، کہ بندہ کو کسی معاملے کا جو فی نفسہ جائز تو ہے لیکن اس کا اچھا یا برا ہونا معلوم نہ ہو اور اس کام کے کرنے یا نہ کرنے میں تردد اور خلجان ہو تو بندہ کو چاہئے کہ اللہ تعالیٰ سے اس معاملہ میں خیر طلب کرے اور اللہ تبارک وتعالی سے صلاح (مشورہ) لےلے، اس صلاح لینے کو استخارہ کہا جاتا ہے۔

(more…)