تربیت معلمین قرآن کریم

شعبہ قاعدہ وناظرہ کے افتتاح کے دومہینے بعد ہی معہد میں قرآن کریم کے معلمین کے لئے ایک تربیتی کورس کاانعقاد عمل میں آیا۔جس کامقصد قاعدہ وقرآن کریم ناظرہ پڑھانے والے اساتذہ کی ایسی خاص تربیت تھی جس کی بنیاد پروہ مختصروقت میں زیادہ سے زیادہ طلبہ کو بہتر طریقے پر قاعدہ وناظرہ قرآن کریم کی تعلیم دے سکیں ۔ الحمدللہ معہد نے اس میدان میں بہت ہی شاندار انداز میں کامیابی حاصل کی اوریہ سلسلہ اب تک جاری ہے ۔چنانچہ اب تک اس شعبہ سے جس کادورانیہ عصر تامغرب ہے سینکڑوں معلمین تربیتی کورس مکمل کرکے سند حاصل کرچکے ہیں اور ملک میں مختلف مقامات پرقرآن کریم کی بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔