مکتبہ محدّث عبد السبحانؒ(لائبریری)

کسی بھی ادارے میں علمی کتب خانہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے،اس سلسلہ ‘‘میں معہد ’’ کی موجودہ عمارت ہی میں سے ایک کمرے کو کتب خانہ کی شکل دے دی گئی ہے ،الحمد للہ! دیدہ زیب اسٹین لیس اسٹیل کی ریگ نما پائیدار اوردیرپا الماریوں کی فراہمی پرزر کثیر صرف کیاگیا اوران میں کتابوں کی فراہمی شروع ہوگئی ،الحمد للہ! روزبروز کتابوں میں اضافہ ہورہاہے ،کتابوں کو جدید انداز سے مرتب کیاجارہاہے۔

اس کے علاوہ طلبہ کوسال بھر کے لئے درسی کتب عاریةً فراہم کی جاتی ہیں ،اس میں طریقۂ کار نہایت آسان ہونے کی بناء پرطلبہ کوحصول کتب میں کوئی دقت پیش نہیں آتی اورباقاعدہ تحقیق کرنے والے حضرات استفادہ کے لئے کتب خانۂ معہد کی طرف رجوع کرتے ہیں۔  اساتذہ ٔ معہد اس کتب خانہ سے مستفید ہورہے ہیں۔آئندہ ایک مستقل شعبہ کتب خانہ میں مخطوطات کابنانے کاارادہ ہے ، الحمدللہ مخطوطات کی تحصیل کاکام جاری ہے ۔ نیزایک مستقل شعبہ “المکتبة الإلکترونیة (Digital Library) کاقیام بھی پیشِ نظرہے جس سے وہ حضرات محققین استفادہ کرسکیں گے جوکمپیوٹر کے ذریعہ تحقیقی کام کرناچاہتے ہیں۔