مکتبہ معہد عثمان بن عفانؓ (شعبۂ نشر واشاعت)

الیکٹرونک اورپرنٹ میڈیا کے اس دور عروج میں خالص اسلامی تعلیمات پرمشتمل دعوتی لٹریچر کی ضرورت اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ۔ کیونکہ آپ کو بازار میں سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں اخبارات ، جرائد ، رسالے اورڈائجسٹ مل جائیں گے  جو معاشرہ میں منفی کردار ادا کررہے ہیں۔ معاشرہ کو درست نہج کی طرف لے جانے کے لئے کمربستہ  کسی بھی فرد یاادارے کی طرف سے خالص دینی وملّی واصلاحی مجلہ کااجرا انتہائی قابل ستائش ہے اس سلسلے میں ارباب معہد نے کافی دلچسپی کامظاہرہ کرتے ہوئے ایک ماہنامہ کابنام “الصدق” سہ ماہی اجرا کیا،جو کچھ عرصہ کے بعدچند قانونی وجوہات کی وجہ سے بند ہو گیا۔ اس کے کچھ عرصے بعد ’’ الشروق ‘‘ کے نام سے ماہنامہ کااجرا عمل میں آیا ۔ اب بھی قانونی وجوہ کی وجہ سے نام کی تبدیلی کی ضرورت پڑگئی ہے ۔ یہ ماہنامہ اب“المعہد” کے نام سے الحمدللہ جاری و ساری ہے۔ اس کے نشرکردہ مضامین نہایت تحقیقی، ٹھوس اور مثبت مواد پر مشتمل ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس شعبہ سے طلبہ و علماء نیز عامۃ المسلمین کے واسطے فائدہ مند کتابیں بھی نشر کی جائیں گی۔

اب تک اس شعبہ سے درج ذیل کتب شائع ہوچکی ہیں:

  1. عقیدۂ طحاویہ (اہل السنۃ والجماعۃ کے بنیادی اسلامی عقائد پر مشتمل امام طحاویۃ رحمۃ اللہ علیہ کا مستند ترین متن)
  2. مختصر القدوری مع التصحیح والترجیح تعلیقات و حواشی: محترم ڈاکٹر عبد اللہ نذیر مزی صاحب
  3. تحفۃ الملوک مؤلفہ امام عبد القادر الرازی صاحب مختار الصحاح (فقہ حنبلی کا آسان ترین مگر جامع متن) تحقیق و تعلیق عبد اللہ نذیر مزی صاحب)
  4. 4.      “سرمایہ ٔ گراں مایہ”ترجمہ “قیمۃ الزمن عند العلماء” از شیخ عبد الفتاح ابو غدہ رحمۃ اللہ علیہ، ترجمہ: نور البشر محمد نور الحق
  5. دائمی نقشہ اوقات نماز سحر و افطار

مستقبل قریب میں ان شاء اللہ درج ذیل کتابیں چھپ کر آنے والی ہیں:

  1. خیر الاصول فی حدیث الرسول از حضرت مولانا خیر محمد صاحب جالندھری رحمۃ اللہ علیہ، ترجمۂ عربی و تعلیقات: نور البشر محمد نور الحق
  2. شرح عقیدۂ طحاویہ (بزبان اردوو) از نور البشر محمد نور الحق
  3. 3.      “سرمایۂ گراں مایہ” کی از سر نو کمپوزنگ و طباعت و اشاعت۔
  4. ان کے علاوہ ان شاء  اللہ درس نظامی اور اس سے متعلقہ شروح و حواشی بھی منظر عام پر لانے کا ارادہ ہے۔

دار التصنیف و التحقیق والتالیف

معہد میں یہ شعبہ عمل میں لایا گیا ہے، اس کابنیادی مقصد اہل قلم حضرات کی خدمات سے امت کو روشناس کرانا ہے، ان شاء اللہ اس شعبہ میں:

  1. ٹھوس اور مضبوط بنیادوں پر خالص علمی و تحقیقی کام ہوں گے۔
  2. اہل حق علماء سلف و خلف و معاصرین کا عالمی زبانوں میں تعارف ہوگا۔ ان کے حالات زندگی اور کارنامے اجاگر کیے جائیں گے۔
  3. فرق و ادیان باطلہ کا علمی تعاقب کیا جائے گا۔
  4. مخطوطات پر تحقیقی کام ہوگا۔