شیخ الحدیث حضرت مولانا نور البشر محمد نور الحق صاحب دامت بركاتہم العالیہ كےزیر نگرانی وزیر تدریس

10 روزہ مناہج المحدثین اوراصولِ تحقیق کورس

علمِ حدیث اور فنِ تحقیق كا ذوق ركھنےوالےعلماء ِكرام اور بطور خاص درجۂ سابعہ اور دورۂ حدیث كےطلبہ كےلئےایك نادر موقع

  • كیاآپ حدیث كی كتابوں كو پوری بصیرت كےساتھ سمجھ كر پڑھنا چا ہتے ہیں؟
  • حدیث كی تعلیم میں كن امور سےواقفیت ضروری ہے؟ كیا آپ كےعلم میں ہے؟
  • كیا آپ علمِ حدیث كی اہم ترین قسم علم رجال اور علم علل سے مناسبت چاہتےہیں؟
  • كیا آپ حدیث كےالفاظ كوسن كریا دیكھ كر حوالہ تلاش كرنےكا طریقہ سیكھنا چاہتے ہیں؟
  • كیا آپ كتب ِ دورہ ٔ حدیث میں سےہر كتاب كےمنہج اور مقاصد سےآگاہی چاہتے ہیں؟
  • حدیث كےطلبہ اپنے قیمتی اوقات كوكس طرح كام میں لاسكتےہیں،كیاآپ جاننا چاہتے ہیں؟
  • كیا آپ حدیث كےمصادر اصلیہ اور مصادر ثانویہ سےواقفیت حاصل كرنا چاہتے ہیں؟
  • علمی وتحقیقی موضوعات پر مباحث كس طرح مرتب كیے جاتے ہیں،كیا آپ جاننا چاہتے ہیں؟

اگر آپ فنِ حدیث میں مناسبت اورتحقیق كےمیدان میں قدم ركھنےكےخواہش مندہیں،توآئیےہمارےاس كورس میں حصہ لیجیے

مناہج المحدثین کورس کے موضوعات

  • علمِ حدیث كامختصر تعارف اورتدوینِ حدیث كےتدریجی مراحل
  • مدونینِ حدیث كےمختلف مناہج اورانواعِ كتب حدیث كا اجمالی تذكرہ
  • بطورِ خاص كتبِ دورۂ حدیث میں سےہرایك كتاب كا تفصیلی تعارف
  • ہر كتاب میں منہجِ مؤلف،شرائط ومقاصد اوراحادیث پر اجمالی بحث
  • صاحبِ كتاب سےمنقول ہركتاب كی روایات اور اس كے مختلف نسخے
  • علمِ حدیث كامختصر تعارف اورتدوینِ حدیث كےتدریجی مراحل
  • ہركتاب كی اہم شروحات وحواشی اوراس سےمتعلق كتب رجال كا تعارف
  • قال بعض الناس ،قال ابو عبد الرحمن،قال ابو داود،تحسینِ ترمذی اورنظر طحاوی پر بحث
  • مفاضلہ بین الصحیحین،شرطِ شیخین،بلاغاتِ موطأ اور معلقاتِ بخاری پربحث
  • صحیحین كی متكلم فیہ روایات اور متكلم فیہ روات پرتحقیقی تبصرہ
  • سكوتِ ابی داود كی مختلف وجوہات اور ما سكت علیہ ابو داود كا حكم
  • علم علل كا تعارف اورجامع ترمذی میں اس حوالےسے امام ترمذی كا خاص صنیع
  • سننِ ابن ماجہ كےمرتبہ كا تعین ، زوائد ابن ماجہ كی تعداد اور ان كافنی حكم​
  • سننِ ابن ماجہ كی موضوع قرار دی جانےوالی روایات اوراس كےاسباب وعوامل
  • فنِ مختلف الحدیث كا تعارف اورمختلف روایات میں تعارض كے حل كا طریقۂ كار
  • مشكاۃ المصابیح كا تعارف اوراس میں " رواہ رزین" كےعنوان سےدرج روایات كاحكم​
  • مختلف محققین اور طباعتی اداروں كاتذكرہ اور ہركتاب كےبہترین نسخوں كا تعین
  • جامع الاصول،تحفۃ الاشراف،مجمع الزوائداور دیگركتبِ مجامیع كا اجمالی تعارف

اصولِ تحقیق کورس کے موضوعات

  • اصولِ تحقیق کاتعارف،اقسام اورفن ِ تحقیق میں مستشرقین اورمسلم محققین كا طریقۂ كار
  • تحقیق کار كی صفات،موضوع کا انتخاب،خاکہ سازی اورمختلف مراحلِ تحقیق
  • مطالعہ ونوٹ سازی اورمصادر و مراجع سے استفادے کا طریقہ کار
  • بطور خاص عقیدہ،تفسیر،حدیث اور فقہ كےمصادرومراجع كا تعارف
  • تحقیق میں کتب خانہ کی اہمیت اور تحقیقی کاموں میں اس كامنظم استعمال
  • کانگریس لائبریری سسٹم ((DDC کا تعارف اور استفادے كی صورتیں
  • قتباس، فہرست سازی اور اشاریہ کا طریقہ کار،حاشیہ نگاری اور حوالہ جاتی اصول
  • تحقیقی مقالہ کےبنیادی ارکان،علاماتِ ترقیم اور اصولِ املا وغیرہ كی تدریس
  • تحقیقی اورعلمی سرگرمیوں میں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ سے استفادہ كی ممكنہ صورتیں
  • مخطوطات كی تحقیق كی ضرورت، اہمیت اوراس كےبنیادی اصول
  • دور طباعت سےقبل كتاب كی نقل واشاعت كےذرائع اورتصحیح كاطریقۂ كار
  • عصرحاضر میں مخطوطات كی تحقیق كی ابتدا اوراس حوالےسے مستشرقین كامنہج
  • مخطوطات سےتقابل كیے بغیرطباعتِ كتب كےنقصانات اور منفی نتائج
  • مخطوطات كی خاص اصطلاحات اوران میں مستعمل عربی خطوط كا تعارف
  • نسخة الأصل كی تعیین اورمختلف نسخوں كےدرمیان تقابل كا طریقۂ كار
  • مخطوطات كی جانچ پڑتال كےمختلف مراحل اورمصادر تحقیق كا تعین
  • مخطوطات كی فہارس اورعالم اسلام میں مخطوطات كی لائبریریوں كا تعارف
  • انٹرنیٹ پر موجود مخطوطات كی لائبریریوں كی نشان دہی

رجسٹریشن کا طریق کار

اپنا نام، ولدیت،اہلیت/درجہ ،ادارےكا نام اوران میں سے جس كورس میں حصہ لینا ہو،اُس كانام لكھ كر  دیےگئےنمبروں پہ میسج كریں، جس كےمطابق آپ یہاں آكرفارم پُر كریں گے،شناختی كارڈ ساتھ لانا نہ بھولیے۔ موسم كےمطابق بستر ہمراہ لائیے۔

شرائط داخلہ

(۱)  درجہ سادسہ كی تعلیم مكمل كی ہو۔ (۲) رہائش كےخواہش مند حضرات كسی معتبرادارےیا معروف صاحب ِ علم شخصیت سےایسے تصدیق نامہ كے حامل ہوں كہ جس میں تصریح كی گئی ہوكہ حامل ہذا اخلاق ِ حمیدہ سےمتصف ہونے كےساتھ كسی تنظیم سے وابستہ نہیں ہےاور نہ ہی سركاری سطح پر كسی كیس یا جرم میں مطلوب ہے۔

کورس کا دورانیہ

بروزپیر تا جمعرات 6شعبان تا 16 شعبان1441ھ 

مطابق 30 مارچ تا 9 اپریل 2020ء

اوقات کار

مناہج المحدثین: صبح (۸)تادوپہر(۱) بجے

اصولِ تحقیق:مغرب تا رات 10 بجے

کورس کا مقام

جامعہ عثمان بن عفانؓ

مدرسہ تعلیم القرآن وجامع مسجد مدنی

35/سی، این ایریا، کورنگی 3 ½ ، کراچی74900، پاکستان

برائے رابطہ ومعلومات

0321-2462156

0 333-9967874

برائے رجسٹریشن

0322-3958645

0331- 9013881

آن لائن رجسٹریشن فارم