previous arrow
next arrow
Slider

تعارف معہد عثمان بن عفانؓ

معہد اور اس کے شعبہ جات ایک نظر میں

مطبوعات مکتبہ معہد عثمان بن عفانؓ

معہد سے شائع ہونے والی کتب ورسائل

رابطہ

برائے رابطہ ومعلومات

دار الافتاء معہد عثمان بن عفانؓ

آپ کے مسائل کا شرعی حل

الرازی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کا تعارف

”الرازی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی“ ایک تعلیمی اور رفاہی ادارہ ہے۔ اس کے زیرِ انتظام ”الغزالی ہائی سکول“ اور درسِ نظامی کا مدرسہ ”معہد عثمان بن عفان رضی الله عنہ“ کام کررہے ہیں۔
الغزالی ہائی اسکول میں طلبہ اور طالبات کی میٹرک (سائنس) تک کی معیاری تعلیم کا انتظام ہے۔ جس کے تحت ہر سال 500 سے زائد بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
جبکہ معہد عثمان بن عفان میں حفظ وناظرہ سے لے کر درسِ نظامی اور تخصص فی الافتاء وعلوم الحدیث تک مکمل تعلیم کا انتظام ہے۔
ادارہ میں 350 رہائش پذیر ہیں جن کے قیام وطعام نیز علاج ومعالجہ کی ذمہ داری بھی ادارے پر ہے۔
ادارہ کے تعلیمی شعبے میں تقریباً 76 افراد کا عملہ مصروفِ عمل ہے، جب کہ اس کے سالانہ اخراجات تقریباًٍ 5,130,000.00 سے متجاوز ہیں۔
یہ ادارہ تعلیم کے ساتھ ساتھ الحمد للہ حتی المقدور رفاہی خدمات بھی انجام دے رہا ہے، گزشتہ سالوں میں زلزلہ، پھر سیلاب متاثرین کے واسطے قابلِ قدر خدمات انجام دی ہیں۔
ادارہ عامّۃ المسلمین سے زکوۃ، فطرہ، چرمِ قربانی، وغیرہ ہر قسم کے عطیات وصدقات وصول کرکے ان کے مصارف میں خرچ کرنے کا پورا اہتمام کرتا ہے۔